ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ججوں کی تقرری سے متعلق درخواستوں کاہوا تصفیہ، عہدے بڑھائے جانے کومنظوری

ججوں کی تقرری سے متعلق درخواستوں کاہوا تصفیہ، عہدے بڑھائے جانے کومنظوری

Tue, 21 Mar 2017 11:52:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) ججوں کی تقرری کے معاملے کو لے کر دائر درخواستوں کو آج سپریم کورٹ نے نمٹا دیا۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ میمورنڈم آف پروسیزر تیار ہو گیا ہے، ہم نے ہائی کورٹ میں ججوں کے25 فیصد عہدے بڑھانے کو منظوری دی ہے، ہم نے پہلے سے خالی پڑے عہدوں پر تقرری کریں گے اور اس کے بعد بڑھائے گئے عہدوں پر تقرری کریں گے۔اٹارنی جنرل مکل روہتگی کے مطابق کالیجیم کی طرف سے مقرر کیا گیا میمورنڈم آف پروسیزر 14 مارچ کو مرکزی حکومت کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت ابھی اس کا مطالعہ کر رہی ہے۔ کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے کہا کہ نچلی عدالتوں میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے لئے حال ہی میں ایک فیصلہ دیا گیا ہے لیکن ججوں کی تعداد بڑھانے کی بات تب آئے گی جب موجودہ وقت میں ججوں کے خالی پڑے عہدوں کو بھر دیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے ان درخواستوں پر تقریبا ایک سال تک سماعت کی تھی۔ سماعت کے دوران مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کئی بار تیکھی نوک جھوک ہوئی تھی۔ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا تھا کہ حالات یہ ہیں کہ کورٹ کو تالا لگانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں مکمل گراؤنڈ فلور بند ہے، کیوں نہ پورے ادارے کو تالا لگا دیا جائے اور لوگوں کو انصاف دینا بند کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو مرکز اپنی توہین کا مسئلہ نہ بنائے، ہم نہیں چاہتے کہ حالات ایسے ہوں کہ ایک ادارے دوسرے ادارے کے آمنے سامنے ہوں۔ عدلیہ کو بچانے کی کوشش ہونی چاہئے۔


Share: